۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
News ID: 394851
30 نومبر 2023 - 10:35
مجاہد کے برابر اجر

حوزہ|ہمیں اپنی اور اپنے اہل و عیال کی عزت و آبرو کو محفوظ رکھنے کے لئے رزق حلال کی تلاش کرنی چاہیئے اور خود کام کرکے اپنے بیوی بچوں کی ضروریات پوری کرنا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

مجاہد کے برابر اجر

امام علی رضا علیه السلام فرماتے ہیں:

إِنَّ الَّذِي يَطْلُبُ مِنْ فَضْلٍ يَكُفُّ بِهِ عِيَالَهُ أَعْظَمُ أَجْراً مِنَ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّه۔

جو شخص اپنے اور اپنے اہل و عیال کی عزت کو محفوظ رکھنے کے لئے روزی کی تلاش میں نکلے، اس کا اجر اس مجاہد سے زیادہ ہے جو راہ خدا میں جہاد کرتا ہے۔

مختصر وضاحت:

خداوند عالم نے ہر انسان کی روزی معین کر دی ہے لیکن وہ بغیر جد و جہد اور کوشش کے حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔
اللہ نے رزق و روزی کی تلاش میں نکلنے کو ایک عبادت شمار کیا ہے اور اس عبادت کا ثواب مجاہد سے زیادہ قرار دیا ہے۔
لہذا ہمیں اپنی اور اپنے اہل و عیال کی عزت و آبرو کو محفوظ رکھنے کے لئے رزق حلال کی تلاش کرنی چاہیئے اور خود کام کرکے اپنے بیوی بچوں کی ضروریات پوری کرنا چاہیئے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تحف العقول ص 445

تبصرہ ارسال

You are replying to: .